پی ایس ایل فائنل کیلئے شہر بھر کا ٹریفک پلان جاری

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل 5 مارچ بروز اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں فائنل میں منعقد ہو رہا ہے، اس حوالے سے ملکی سیکورٹی اداروں کی جانب سے شہر بھر میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ میچ کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والی گاڑیوں کیلئے پارکنگ کیلئے مختلف جگہیں مختص کی گئی ہیں جبکہ سی این جی، ایل پی جی اور ایل این جی والی گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ٹریفک پلان کے مطابق عوام الناس کیلئے 6 پارکنگ پوائنٹ مختص کردئیے گئے ہیں۔ مغلپورہ، مال روڈ، جیل روڈ اور نہر والی ٹریفک کیلئے ایف سی کالج میں پارکنگ ہو گی جبکہ مزنگ اچھرہ، اور وحدت روڈکی ٹریفک مسلم ٹاو¿ن فلاورئی اوور کے نیچے پارک ہو گی۔

کاہنہ، کوٹ لکھپت اور ماڈل ٹاو¿ن کا ٹریفک براستہ کلمہ چوک سنٹر پوائنٹ سے فردوس مارکیٹ کی جانب مڑتے ہوئے لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ ہو گی جبکہ موٹروے ٹھوکر نیاز بیگ، واپڈا ٹاو¿ن، گارڈن ٹاو¿ن سے آنے والی ٹریفک کیلئے برکت مارکیٹ میں پارکنگ مختص کی گئی ہے۔کینٹ اور گلبرگ کی ٹریفک کیلئے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ مختص ہو گا جبکہ والٹن اور ڈیفنس روڈ سے آنے والے افراد براستہ کیولری، فردوس مارکیٹ، حسین چوک سے بائیں مڑ کر لبرٹی مارکیٹ پارکنگ میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک کریں گے۔ سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق رکشہ، ایل این جی، ایل پی جی ا ور سی این جی گاڑیوں کا داخلہ بند ان تمام پارکنگ پوائنٹس میں بند ہو گا