میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹ نہیں خریدوں گا، اسٹیڈیم کے کنٹرول روم سے میچ دیکھوں گا،رانا ثناء اللہ

میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹ نہیں خریدوں گا، اسٹیڈیم کے کنٹرول روم سے میچ دیکھوں گا،رانا ثناء اللہ

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پی ایس ایل کے فائنل کے انتظامات کے جائزے کے لیے کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس طلب کرلیا.

راناثنا اللہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ٹکٹ نہیں خریدی بلکہ اسٹیڈیم کے کنٹرول روم سے میچ دیکھیں گے۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے رات نو بجے ماڈل ٹاون میں کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس طلب کیا ہے. اجلاس میں کمیٹی کے سربراہ راناثنا اللہ اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

وزیرقانون پنجاب راناثنا اللہ کا کہناہے کہ انہوں نے ائیرپورٹ سے ہوٹل اورہوٹل سے اسٹیڈیم تک فل ڈریس ریہرسل کا معائنہ کیا ہے اور پوری کمیٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔

راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اورکمیٹی ممبران نے ٹکٹیں نہیں خریدیں بلکہ قذافی اسٹیڈیم میں بنائے گئے کنٹرول روم میں بیٹھ کر فائنل میچ دیکھاجائے گا۔

مصنف کے بارے میں