انگلش کرکٹر روی بوپارہ کا فائنل کیلئے لاہور آنے کا اعلان

دبئی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل اس وقت دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ جہاں اس فائنل کے لئے بڑے بڑے ناموں اور معروف کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا، وہی کراچی کنگز کے اہم ترین کھلاڑی روی بوپارہ نے پاکستان آنے کا اعلان کرکے ایونٹ میں نئی روح پھونک دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں روی بوپارہ نے کہا ہے کہ اگر پشاور زلمی کے خلاف آج کھیلے جانے والے تیسرے پلے آف میچ میں کراچی کنگز کو فتح حاصل ہوئی تو وہ فائنل کھیلنے لاہور ضرور جائیں گے۔واضح رہے کہ اس تقریب کے انعقادسے جہاں شائقین کرکٹ جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہیں کھلاڑی بھی طویل عرصے بعد پاکستانی سر زمین پر کرکٹ کھیلنے کیلئے بے چین ہیں۔

6037b6cac4c2ab8be4fcbc3d3ce342f3