پاکستان کاسفارتی محاذ پر مزید سرگرم ہونے کا فیصلہ

پاکستان کاسفارتی محاذ پر مزید سرگرم ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے سفارتی محاذ پر مزید سرگرم ہونے کا فیصلہ کر لیا، اہم ممالک میں سفیروں کی تبدیلیاں اورتعیناتیاں کی جائیں گی۔ بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کودفترخارجہ ہیڈکوارٹرمیں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

ایڈیشنل سیکریٹری امریکہ ڈویژن اسد مجید خان کوجاپان میں سفیر جبکہ جاپان میں تعینات موجود سفیرفرخ عامل کوترکی میں تعینات کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ترکی میں پاکستانی سفیر سہیل محمود کو بھارت جبکہ جنوبی کوریا میں موجودہ سفیر زاہد نصر اللہ کو افغانستان بھیجا جائے گا، ڈاکٹر عبدالباسط اور افغانستان میں موجود سفیرابرارحسین کودفترخارجہ ہیڈکوارٹرمیں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں