دنیا میں ” جہنم کا دروازہ“ دریافت

اشک آباد: وسط ایشیائی مسلم ریاست ترکمانستان میں ایک وسیع گڑھا موجود ہے جو ہر وقت گرم اور روشن رہتا ہے اسی خاصیت کی بناءپر اس گڑھے کا نام”جہنم کا دروازہ”پڑگیا ہے جب کہ اسے آگ کا گڑھابھی کہا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق ترکمانستان کے صحرائی علاقے سے1950کی دہائی میں میں قدرتی گیس دریافت ہوئی تھی جسے کنواں کھود کر نکالنا شروع کردیا گیا تھا لیکن1971میں قدرتی گیس کے اس کنویں کا بالائی حصہ ٹوٹ کر گر گیا جس کی وجہ سے یہاں ایک گڑھا بن گیا جس سے قدرتی گیس مسلسل خارج ہورہی تھی۔ماحول میں قدرتی گیس شامل ہونے سے روکنے کے لیے وہاں کام کرنے والوں نے اس گڑھے میں آگ لگادی جو آج تک مسلسل جل رہی ہے کیونکہ اس جگہ سے گیس کا اخراج جاری ہے۔
پانچ ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا یہ گڑھا69میٹر چوڑا اور30میٹر گہرا ہے جو گیس کے مسلسل جلتے رہنے کی وجہ سے گرم اور روشن رہتا ہے۔اگرچہ اس گڑھے تک پہنچنے کا راستہ طویل اور دشوار گزار ہے لیکن پھر بھی ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سیاح یہاں ا?تے ہیں اور خاص طور پر پوری رات قیام کرتے ہیں تاکہ رات کی تاریکی میں اس جہنم کے دروازے سے نکلتی ہوئی روشنی اور حرارت سے لطف اندوز ہوسکیں۔