کترینہ کیف نے بھی بالی ووڈ میں انٹری کا اشارہ دے دیا

کترینہ کیف نے بھی بالی ووڈ میں انٹری کا اشارہ دے دیا

ممبئی: خوبرو اداکارہ کترینہ کیف بالی ووڈ حسیناﺅں دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چل پڑیں اور  ہالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جب کترینہ کیف سے پوچھا گیا کہ وہ ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ انہوںنے زندگی میں کبھی کسی بھی چیز کو ناں نہیں کی ہے۔جب تک آپ کو وہ منزل نہیں مل جاتی آپ کو تب تک کبھی نہیں پتہ چلتا۔

اس جواب سے اندازہ لگایا کا سکتا ہے کہ کترینہ کیف اپنے چاہنے والوں کے لیے بڑی خبر دیں گی۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف کا بالی ووڈ کا سفر اتنا خوشگوار نہیں رہا اور ان کی آخری فلم ”فتور“ تھی جو کہ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی۔ ان کی آنے والی فلم جگا جاسوس ہے جس سے انہوں نے کافی امیدیں لگا رکھی ہیں۔

مصنف کے بارے میں