روس میں سونے سے بنا فلیٹ نیلامی کیلئے پیش

ماسکو: روس میں سونے سے بنا فلیٹ نیلامی کیلئے پیش، جس کے بعد یہ فلیٹ دنیا بھر کے خریداروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

روس میں سونے سے بنا فلیٹ نیلامی کیلئے پیش

ماسکو: روس میں سونے سے بنا فلیٹ نیلامی کیلئے پیش، جس کے بعد یہ فلیٹ دنیا بھر کے خریداروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روسی شہر مداگان میں800مربع فٹ کا ایک فلیٹ نیلامی کے لئے پیش کیا جا رہا ہے جس کی دیواروں پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے جب کہ فرنیچر کے کئی حصے بھی سونے کے ہیں اور ٹوئلٹ پر بھی سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے۔بظاہر یہ بلڈنگ ایک عام سی عمارت لگتی ہے مگر اس فلیٹ میں داخل ہونے والا حیران رہ جاتا ہے جہاں دنیا بھر سے انتہائی قیمتی فرنیچر جمع کیا گیا ہے جبکہ کئی اشیاء سونے کی بنی ہوئی ہیں۔
ٹوائلٹ کا اوپری حصہ سونے کا بنا ہوا ہے دیواروں پر بھی جا بجا سونے کا پانی اور پرت چڑھائے گئے ہیں تاہم اب اس کا مالک اس فلیٹ کو اب نیلام کرنا چاہتا ہے اور ابتدائی قیمت 96 لاکھ روپے سے شروع کی گئی ہے۔فلیٹ کے اردگرد کا موسم انتہائی شدید اور خطرناک ہے جبکہ اس بلڈنگ سے ملحق جیل میں دنیا کے خطرناک ترین مجرم بھی پائے جاتے ہیں۔