کامران اکمل کی کراچی کنگز کے خلاف شاندار سنچری

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فیصلہ کن میچ میں پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل نے کراچی کنگز کیخلاف اپنی سینچری مکمل کر لی۔

کامران اکمل کی کراچی کنگز کے خلاف شاندار سنچری

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فیصلہ کن میچ میں پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل نے کراچی کنگز کیخلاف اپنی سینچری مکمل کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی نمائندگی کرنیوالے کامران اکمل نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 گیندوں پر 100 رنز بنائے، کراچی کنگز کے تمام باولرز ان کے خلاف تقریباً ناکام نظر آئے، انہوں نے 7 چھکے اور چھ چوکے مار کر پی ایس ایل میں اب تک بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور زلمی کے سکور بورڈ کو چار چاند لگا دیے۔