ترکی کے میئر نے ڈوبتی ہوئی خاتون کی جان بچالی

ترکی کے میئر نے ڈوبتی ہوئی خاتون کی جان بچالی

انقرہ: میئر ہو تو ایسا۔ترکی کے ضلع "کارامُرسیل"کے میئر نے ڈوبتی ہوئی خاتون کی جان بچالی۔

ترکی کے ضلع "کارامُرسیل"کے میئر اسماعیل یِلدرِم ایک تقریب میں شریک تھے جب انہوں نے غوطہ خور خاتون کو بے ہوش کی حالت میں پانی میں ڈوبتے ہوئے دیکھا ۔ میئر نے فوراً ہی دریا میں چھلانگ لگادی اور خاتون کو تیرتے ہوئے کنارے تک لے آئے ۔

میئر کے ساتھ موجود سرکاری عملے سمیت موقع پر موجود لوگوں نے اُن کی جرات اور حاضر دماغی کو سراہا۔ موبائل فون سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مشہور ہورہی ہے۔

مصنف کے بارے میں