اوتھل، حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 15 زخمی

اوتھل، حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 15 زخمی

اوتھل:بلوچستان کے علاقے اوتھل میں قومی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں المناک تصادم ہوا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

مزید تفصیل پڑھیں: سعودی عرب میں دوران ڈرائیونگ ائیر فون کال پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر جرمانہ ہو گا

حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور 15 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل  کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ  زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بھی اوتھل اسپتال کے عملے کو ہدایت جاری کی کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جائے اور شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں