ن لیگ کے دو اراکین نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی

ن لیگ کے دو اراکین نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی

لاہور: این اے 153 ملتان سے منتخب ہونے والے رانا قاسم نون اور این اے 156 خانیوال سے منتخب ہونیوالے اسمبلی رضا حیات ہراج نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ دونوں کا موقف ہے کہ وہ نے پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو رہے۔

رضا حیات ہراج کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب رانا قاسم نون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں جبکہ نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف پر ایک بھی کرپشن کا کیس ثابت نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

رانا قاسم نون کا مزید کہنا تھا کہ وہ سیاسی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی نثار جٹ کے پی ٹی آئی سے معاملات طے پا گئے تھے۔ نثار جٹ آج شام بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کریں گے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف کے امیدوار کپتان کے ووٹ سے محروم

گزشتہ مہینے گوجرانوالہ سے ن لیگ کے موجودہ ایم این اے میاں طارق محمود اور سابق ن لیگی ایم پی اے میاں مظہر نے کپتان کی ٹیم کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے 14 فروری کو سابق ایم پی اے چودھری ممتاز نے عمران خان سے راہیں جدا کرتے ہوئے دوبارہ ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے عام انتخابات کے قریب آتے ہی متعدد سیاستدان اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں کیونکہ گزشتہ عام انتخابات میں بھی اہم سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولت اختیار کی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں