عام انتخابات سے پہلے زیادہ مضبوط مستحکم ایم کیو ایم قائم کریں گے، فاروق ستار

عام انتخابات سے پہلے زیادہ مضبوط مستحکم ایم کیو ایم قائم کریں گے، فاروق ستار

کراچی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بہاد رآباد کے ساتھ تنظیمی مسئلہ تھا جسے حل کر لیں گے جبکہ کل شام مثبت نتیجے پر پہنچنے کے بعد اپنی کوششیں کی ہیں۔

فارق ستار نے بتایا سینیٹ کی سیٹ کا مسئلہ ایک علامت ہے لیکن اصل بیماری یہ نہیں جبکہ تنظیم کو چلانے اور رابطہ کمیٹی کے حوالے سے اختلافات ہیں اب میڈیا میں بات آ گئی ہے اس لیے مجھے کچھ نہیں چھپانا۔

ایم کیوایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم دوبارہ بیٹھیں گے اور بنیادی تنظیمی مسئلہ حل کریں گے جبکہ 2018 کے انتخابات میں پہلے سے زیادہ مضبوط مستحکم ایم کیو ایم قائم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے دو اراکین نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے ایم پی ایز نے سی ایم ہاؤس میں ڈنر کیا لیکن انہیں وہ ہضم نہیں ہوا کیونکہ ہمارے ایم پی ایز پارٹی کو جواب دہ ہیں۔ یہ مڈل کلاس کے ایم پی ہیں جبکہ ملک میں سردار اور جاگیرداروں کی سیاست ہے لیکن پیسوں کی چمک ان پر اثر انداز نہیں ہو گی اور آج ان کی آزمائش ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کے رہنما عامر خان نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم کو نقصان پہنچانے کا سوچنے والے مایوس ہوں گے۔ ایم کیوایم متحد ہے اور رہے گی کیونکہ پارٹی پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہے اور قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف کے امیدوار کپتان کے ووٹ سے محروم

 

ان کا کہنا تھا کہ جو مؤقف گزشتہ روز خالد مقبول صدیقی نے رکھا وہی ہم سب کا ہے جبکہ سینیٹ الیکشن کا مرحلہ نکل جائے مزید بہتری آئے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں