شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں ۔ گزشتہ روز کے  میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو سپر اوور میں شکست دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری:اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندر کو ہرا دیا

 آج پاکستان سپر لیگ میں دو میچز کھیلے جائیں گے ۔پہلے میچ میں ملتان سلطانز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرے گی، پشاور زلمی کی ٹیم لاہور قلندر کو مات دینے کی کوشش کرے گی۔

پی ایس ایل میں آج دو میچ شیڈول ہیں، ملتان سلطانز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کے خلاف ان ایکشن ہو گی۔ پی ایس ایل تھری میں آج ہوگا فل ایکشن، شائقین کو ایک نہیں دو مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیری کرکٹر سلمان ارشاد نے ٹی 20 کرکٹ میں ریکارڈ قائم کر دیا
 

دِن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔ سپر لیگ کا یہ میچ شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔ دوسرے مقابلے میں لاہور قلندرز کا پشاور زلمی سے جوڑ پڑے گا۔ قلندرز کو پی ایس ایل تھری میں پہلی فتح کی تلاش ہے۔ میکلم الیون اب تک ہونے والے چاروں میچز میں ناکام رہی ہے۔ آج کے میچ میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری رہتا ہے رات نو بجے پتہ چل جائے گا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں