سینیٹ الیکشن کے دوران تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سے کیمرہ پین برآمد

سینیٹ الیکشن کے دوران تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سے کیمرہ پین برآمد

خیبر پختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ کے الیکشن کیلئے بڑے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم سینیٹ الیکشن کے دوران پین والا کیمرہ لے کر ووٹ ڈالنے چلے گئے ۔  الیکشن کمیشن انتظامیہ نے تلاشی کے دوران کیمرہ پن برآمد کر لیا تاہم الیکشن کمیشن حکام نے کیمرہ پن اپنے پاس رکھنے کے بعد رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی۔

خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ضابطہ اخلاق میں یہ واضح لکھا گیا کہ کوئی بھی رکن اسمبلی اپنے ساتھ کیمرہ ،موبائل یا اس قسم کی کوئی چیز نہیں لے کر جا سکتا ۔ اسمبلی اراکین کی سخت تلاشی لی جاتی ہے جس کے بعد انہیں ووٹ ڈالنے کیلئے بھیجا جاتا ہے ۔ جو بھی ووٹ ڈالنے آتا ہے ان سے واسکٹ یا کوٹ بھی اتروا لیا جاتا ہے لیکن تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سے خفیہ کیمرے والا پن برآمد ہوا ہے جو انہیں ووٹ ڈالنے کے بعد واپس کر دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں