وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوٹ اتار کر ووٹ کاسٹ کیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوٹ اتار کر ووٹ کاسٹ کیا

پشاور: سینیٹ انتخابات کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے کوٹ اتار کر وو ٹ ڈالنے کی درخواست کی گئی جس پر وزیراعلیٰ نے کوٹ اتار کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔وزیراعلیٰ انتہائی خوشگوار موڈ میں اسمبلی آئے اور اراکین اسمبلی سے مصافحہ کیا جس کے بعد ووٹ کاسٹ کیا ۔ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پر امن طریقے سے سینیٹ الیکشن ہورہے ہیں ۔کچھ لوگوں نے ہارس ٹریڈنگ کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اس کو ناکام بنا دیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے پاس 69ممبر ہیں تو کسی کو دھمکیاں دینے کی کیا ضرورت ہے ۔پرویز خٹک نے کہا کہ پیپلز پارٹی 5ممبران کے ساتھ 3سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے ۔ہارس ٹریڈنگ وہ کر رہی ہے یا پی ٹی آئی ۔انہوں نے کہا کہ نتائج آنے کے بعد سب کچھ واضح ہو جائے گا ۔