ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز   کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز   کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

شارجہ: پاکستان سپرلیگ کے آج کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز   کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

اس سے قبل  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز   کی پوری ٹیم عمران طاہر  کی ہیٹ ٹرک کی بھینٹ چڑھ گئی اور صرف 102 رنز کا ٹارگٹ دے پائی۔  

103 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز  کی طرف سے احمد شہزاد اور کمارا سنگا کارا نے دھواں دار آغاز کیا، احمد شہزاد 27 رنز بنا کر آوٹ ہو ئے  مگر سنگاکارا نے شعیب مقصود کے ساتھ  شاندار بیٹنگ جاری رکھی اور  50 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔  ملتان سلطانز  نے صرف ایک کھلاڑی کے نقصان پر یہ میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔سنگاکارا 51 رنز پر ناٹ آوٹ رہے جبکہ شعیب مقصود  نے شاندار چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ 

اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن اور عمر امین نے اننگز کا آغاز کیا تاہم عمر امین چوتھے اوور میں سہیل تنویر کی گیند پر  ہٹ لگانے کی کوشش میں 10 گیندوں پر 8 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کت بعد رمیز راجہ جونیئر بھی صرف ایک اسکور بنا کر جنید خان کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شین واٹسن تھے جو ساتویں اوور میں جنید خان کی گیند پر 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد روسو  شعیب ملک کی گیند پر کمار سنگاکارا کے ہوتھوں اسٹمپ ہوگئے۔ محمود اللہ بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 15 رنز بناکر محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 16ویں اوور کی دوسری گیند پر حسان خان کو کلین بولڈ کیا اور اگلی ہی گیند پر انہوں نے جان ہیسٹنگز کو بھی بولڈ کردیا۔ اپنے اوور کی چوتھی گیند پر راحت علی کو ایل بی ڈبلیو کر کے نا صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 102 رنز تک محدود کر دیا۔

قبل ازیں ملطان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد، رمیز راجہ جونیئر، عمر امین، محمد اللہ ریاض، ریلے روسو، محمد نواز، شین واٹسن، حسن علی، انور علی، راحت علی اور جون ہیسٹنگ شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی ٹیم

احمد شہزاد، کمار سنگارا، صہیب مقصود، شعیب ملک، کیرن پولارڈ، ڈیرن براوو، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمران طاہر، جنید خان اور سیف بدر پر مشتمل ہے۔