جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد ہو اسے کوئی سازش نہیں روک سکتی: مریم نواز

جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد ہو اسے کوئی سازش نہیں روک سکتی: مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں نواز شریف کا ہر شیر کامیاب ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سینیٹ الیکشن پر اظہارے خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آج پھر نواز شریف کو سرخرو کر دیا ہے، سینیٹ انتخابات میں نواز شریف کا ہر شیر کامیاب ہوا ہے۔ آج کی شاندار کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے ملکی سیاست کا رخ موڑ کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے تمام ارکان کو سلام پیش کرتے ہیں، ہر وہ امیدوار کامیاب ہوا جو نواز شریف کا انتخاب تھا۔ جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد ہو اسے کوئی سازش نہیں روک سکتی جبکہ کارکنوں نے نواز شریف اور پارٹی کا ڈٹ کر ساتھ دیا۔