ایم کیو ایم پاکستان کو سینیٹ انتخابات میں صرف ایک سیٹ مل سکی

ایم کیو ایم پاکستان کو سینیٹ انتخابات میں صرف ایک سیٹ مل سکی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کو سینیٹ انتخابات میں صرف ایک سیٹ ملی، فروغ نسیم کو ٹیکنیکل بنیادوں پر کامیاب قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان صرف ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ فروغ نسیم نے نتیجہ تسلیم کرنے سے انکار کیا تو ان کی درخواست پر دوبارہ گنتی ہوئی جس میں ان کو ٹیکنیکل بنیادوں پر کامیاب قرار دیا گیا۔

فروغ نسیم کے مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب ٹیکنیکل بنیادوں پر پیچھے رہ گئے اس طرح وہ اس سیٹ پر ناکام قرار دیئے گئے۔ دونوں کے ووٹوں کی پانچ بار گنتی کی گئی۔

دوسری جانب سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی بھی جنرل نشست پر کامیاب قرار پائے ہیں۔