پشاور: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے دوران تحریک انصاف 3 ، پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور جے یو آئی ایک ، ایک سیٹ لینے میں کامیاب ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں سینیٹ الیکشن کے دوران تحریک انصاف 3 ، پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایک ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
تحریک انصاف کے فیصل جاوید جنرل ، اعظم سواتی ٹیکنو کریٹس ، مہر تاج روغانی خواتین ،پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد خواتین ، ن لیگ کے حمایت یافتہ دلاور خان ٹیکنو کریٹس جبکہ جے یو آئی کے طلحہ محمود جنرل نشست پر کامیاب ہو گئے ، پیر صابر شاہ بھی کامیاب رہے۔