لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 101 رنز کا ہدف دیدیا

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 101 رنز کا ہدف دیدیا

شارجہ: پاکستان سپر لیگ تھری کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 101 رنز کا ہدف دے دیا۔

شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 100 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان برینڈن میکلم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آغاز میں فخر زمان نے دھواں دار بیٹنگ کی اور دوسرے ہی اوور میں عمید آصف کو 2 چھکے رسید کیے۔ میکلم 15 اور فخر زمان 30 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے آوٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی بھی ٹیم کے اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکا اس طرح پوری ٹیم ہی 100 رنز پر آوٹ ہوگئی۔

واضح رہے پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 4 میچز کھیل کرکے 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز اب تک اپنے چاروں میچز میں کوئی بھی میچ جیت نہیں سکی۔ خیال رہے ڈیرن سیمی انجرڈ ہونے کے باعث آج کے میچ سے باہر ہیں جس کی وجہ سے ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کے سپرد کی گئی ہے۔ انجری کے باوجود انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آخری اوور میں شاندار کھیل پیش کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔