پی ٹی آئی کے فیصل جاوید خان خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات میں کامیاب

پی ٹی آئی کے فیصل جاوید خان خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات میں کامیاب

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان صوبہ خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

فیصل جاوید عام طور پر پی ٹی آئی کے ہر جلسے میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیتے ہیں اور جب عمران خان سٹیج پر خطاب کیلئے آتے ہیں تو ان کا انداز بیان قابل دید ہوتا ہے۔

خیبر پختونخوا کی کل 11 میں سے 7 نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی 3، پاکستان مسلم لیگ 2، پاکستان پیپلز پارٹی 1 اور جے یو آئی ف بھی 1 سیٹ لینے میں کامیاب ہوئی۔

واضح رہے کہ پنجاب کی کل 12 نشستوں میں سے 11 سیٹوں پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ سندھ میں ’’ ایک زرداری، سب پر بھاری ‘‘ ثابت ہوئے ہیں اور صوبے کی 12 میں سے 10 نشستیں پاکستان پیپلز پارٹی نے حاصل کیں جبکہ ایک نشست پر مسلم لیگ فنگشنل اور ایک نشست پر ایم کیو ایم پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ فاٹا کی چاروں نشستوں پر آزاد امیدواروں نے قبضہ کر لیا ہے۔ دوسری طرف وفاق کی دو نشستوں پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔