جمہوریت کی مثالیں دینے والا خود پارلیمنٹ میں ووٹ ڈالنے نہیں آیا:مریم اورنگزیب

جمہوریت کی مثالیں دینے والا خود پارلیمنٹ میں ووٹ ڈالنے نہیں آیا:مریم اورنگزیب
کیپشن: maryam aurangzeb مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری دنیا سے جمہوریت کی مثالیں دینے والا خود اپنے ملک کی جمہوریت کے احترام میں پارلیمان میں ووٹ ڈالنے نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری دنیا سے جمہوریت کی مثالیں دینے والا خود اپنے ملک کی جمہوریت کے احترام میں پارلیمان میں ووٹ ڈالنے نہیں آیا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کا دہرا معیار اور سیاسی منافقت ایک بار پھر قوم کے سامنے عیاں ہو گئی جس شخص کو ووٹ کے تقدس اور پارلیمان کا احترام نہیں وہ اسی ووٹ اور پارلیمان کے ذریعے وزیراعظم بننے کا خواہشمند ہے۔

سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ نہ ڈالنا 2014 میں دھرنے سے پارلیمان گرانے کی سازش کی کڑی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب!آپ ایک طرف پارلیمان کی توہین کرتے ہیں ، دوسری جانب اسی پارلیمان کا حصہ بننے کے لیے انتخاب لڑتے ہیں ، خود ووٹ نہ ڈال کر اپنے ووٹ کی توہین کرنے والا اپنے پارٹی اراکین کو کس منہ سے سینیٹ کے انتخابات لڑواتا ہے۔

انھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اراکین کو ووٹ دینا بھی اپنی توہین سمجھتے ہیں جو انتہائی شرمناک ہے ، سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ نہ ڈالنا 2014 میں دھرنے سے پارلیمان گرانے کی سازش کی کڑی ہے۔

عمران صاحب! آج کے بعد امپائر کی انگلی کا نہیں ، پاکستان کے عوام کے انگوٹھوں کے فیصلوں کا انتظار کریں۔