ہارس ٹریڈنگ میں پرویز خٹک سب سے آگے ہے:عائشہ گلا لئی

ہارس ٹریڈنگ میں پرویز خٹک سب سے آگے ہے:عائشہ گلا لئی

ayesha gulalai senate election عائشہ گلا لئی سینیٹ الیکشن

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(جی ) کی سربراہ عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ میں پرویز خٹک سب سے آگے ہے ، وزراء ایک شخص کی کرپشن کے دفاع میں سپریم کورٹ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل شخص کے دستخط پر سینیٹ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے جن کو الیکشن کمیشن نے آزاد قرار دیا ان امیدواروں کو دوبارہ کاغذات جمع کرانا چاہیے تھے۔

عائشہ گلا لئی نے کہا کہ ن لیگ کے جو سینیٹرز آئیں گے کیا وہ نہال ہاشمی کی طرح ہوں گے جن کو عدلیہ کی توہین کرنے پر شاباش ملتی ہے ، جیل سے نکل کر انہوں نے دوبارہ اداروں پر چڑھائی کی۔

ایک شخص شیخ مجیب الرحمان بننے کی بات کر رہا ہے ، مشاہد اللہ خان نے اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا کہ ججز پانی پر بات کرتے ہیں، مشاہد اللہ خان نے موسمیاتی تبدیلی پر کیا بیان دیا ہے۔