امریکا کی ایک مرتبہ پھر پاکستان کو تعلقات بہتر کرنے کی یقین دہانی

امریکا کی ایک مرتبہ پھر پاکستان کو تعلقات بہتر کرنے کی یقین دہانی
کیپشن: united states pakistan relation پاکستان امریکہ تعلقات

واشنگٹن:امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو یقین دہانی کرا دی کہ وہ دو طرفہ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرانے کے بعد امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو تعلقات بہتر کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا جب واشنگٹن کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کی سینئر ساتھی کو پاکستانی قیادت سے بات چیت کیلئے اسلام آباد بھیجا گیا تھا۔

امریکی عہدیدار کے دورے کے بعد پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گی اور سینئر امریکی حکام سے ملاقات کریں گی۔


امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا الائس ویلز نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔

 ساتھ ہی انہوں نے اسلام آباد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ امریکا افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کو اہم سمجھتا ہے۔