افغانستان میں سیلاب کے باعث 20 افراد ہلاک

افغانستان میں سیلاب کے باعث 20 افراد ہلاک

کابل:افغانستان کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم او سی ایچ اے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جمعے کے دن قندھار سمیت دیگر 6 اضلاع میں شدید بارشوں کی وجہ سے یہ سیلاب آیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس سیلاب کی وجہ سے قریب دو ہزار گھر بھی تباہ ہوچکے ہیں۔ افغان حکام متاثرہ افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات میں منتقل کر رہے ہیں۔