لاہوریوں کیلئے بری خبر،پی ایس ایل کے تمام میچ کراچی منتقل

لاہوریوں کیلئے بری خبر،پی ایس ایل کے تمام میچ کراچی منتقل

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز کراچی منتقل کر دیئے گئے ۔


ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن فور کے لاہور میں ہونے والے تمام میچ اب کراچی منتقل کردیئے گئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس بارے باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلان کے مطابق سکیورٹی حالات کے پیشِ نظر اور ائیرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے پروڈکشن سامان لاہور نہ پہنچ سکا،جس کی وجہ سے اب لاہور میں ہونے والے تمام پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تین میچ لاہور میں جبکہ فائنل سمیت 4 میچ کراچی میں ہونے تھے لیکن اب لاہور کے میچ بھی کراچی میں ہی ہونگے۔کراچی اورکوئٹہ کا10مارچ کوہونےوالامیچ اب 11مارچ کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائےگا ،لاہور میں پہلا میچ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان9مارچ کو کھیلا جانا تھا، دوسرا میچ 10مارچ کو ملتان سلطان اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلا جانا تھا جبکہ 12مارچ کوایلیمنیٹر1کیلئے مقابلہ لاہورمیں شیڈول تھا۔