بھارت میں فلموں کے نام ”پلوامہ، ابھی نندن، بالاکوٹ “ رجسٹرڈ کرانے پر لڑائی شروع

بھارت میں فلموں کے نام ”پلوامہ، ابھی نندن، بالاکوٹ “ رجسٹرڈ کرانے پر لڑائی شروع
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

ممبئی:لڑائی کے میدان میں پاک فوج کے ہاتھوں اور سیاست کے میدان میں وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوںہزیمت کے باوجود ہندوستانی پروڈیوسرز نے پلوامہ حملے اور اس کے تناظر میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے فلموں کے نام رجسٹر کرانے کیلئے تگ و دو شروع کردی ہے۔

امریکہ کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق 26 فروری کوہندوستانی طیاروں نے پاکستانی حدود میں دراندازی کی تو ہندمیں واویلا مچ گیا کہ پاکستان میں 350 افراد مار دئیے گئے۔ ہندوستانی فلم پروڈیوسرز نے فوری طور پر انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور فلم کیلئے نام رجسٹر کرانا شروع کردئیے۔

مجموعی طور پر 26 فروری کو انڈیا کے 5 بڑے پروڈکشن ہاوسز نے نام رجسٹر کرائے ۔ موقع پر موجود ایک پروڈیوسر نے موشن پکچرز کے دفتر میں مچنے والی ہڑبونگ کو کھچڑی قرار دیا اور کہا کہ پروڈیوسرز بالا کوٹ، سرجیکل اسٹرائیک ٹو پوائنٹ زیرو، پلوامہ اٹیک کے نام رجسٹر کرانے کیلئے آپس میں لڑتے رہے۔