علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر   فلائٹ آپریشن بحال

  علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر   فلائٹ آپریشن بحال
کیپشن: فوٹوبشکریہ:ٹوئیٹر

 لاہور:پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند  علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ لاہور  فلائٹ آپریشن کےلیے  بحال کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،  حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے تھے، گزشتہ روز کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا ۔ اب علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ بھی  فلائٹ آپریشن بحال کیا گیا ہے۔ تمام فضائی کمپنیوں کو آپریشن بحالی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ آپریشنل ہونے کے بعد پی آئی اے نے اپنی معمول کی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یاد  رہے کہ ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن پیر کو بحال کیا جائے گا۔