بھارت کی ائیر سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ   بے بنیاد ہے، امریکی تھنک ٹینک

بھارت کی ائیر سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ   بے بنیاد ہے، امریکی تھنک ٹینک
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

واشنگٹن:امریکی تھنک ٹینک نے بھارت کی ائیر سرجیکل سٹرائیک کو  بے بنیاد قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیٹلائٹ تصویروں سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کا پاکستانی علاقے بالا کوٹ میں عمارت کی تباہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ساتھ ساتھ  پاکستان کے موقف کی بھی تصدیق کر دی۔ 

 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ، امریکی تھنک ٹینک ایٹلانٹک کونسل کی ڈیجیٹیل فرانزک ریسرچ لیب نے سیٹلائٹ تصویروں کے ذریعہ بھارت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ 25 فروری سے 27فروری تک کی سیٹلائٹ تصاویر کے موازنے سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی طیارے کسی بھی عمارت کو تباہ کرنے میں ناکام رہے۔

 

امریکی تھنک ٹینک نے پاکستانی موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیاروں نے کھلے جنگل میں بم گرائے جس سے چیڑ کے چند درختوں کے علاوہ کسی چیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اس پہاڑی پر ایک ہی عمارت ہے جو اب تک اپنی جگہ پر موجود ہے۔

 

اٹلانٹک کونسل کے ریسرچر مارک شیلڈنگ نے میڈیا پر گردش کرتی تصاویر سے یہ بھی ثابت کیا کہ بھارت نے حملے میں اسرائیلی ساختہ سپائس بم گرائے تھے جس سے کوئی بڑی تباہی نہیں ہوئی۔