سندھ حکومت کا پانی پرنیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا پانی پرنیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 زیر زمین پانی استعمال کرنے پر واٹر ٹیکس لگے گا جبکہ منرل واٹر تیار کرنے والی صنعتوں سے فی لیٹر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر ٹیکس کا اطلاق سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنیز پر بھی ہوگا اور اس کی مد میں جمع شدہ آمدن کراچی واٹر بورڈ اور واسا میں تقسیم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مجوزہ واٹر ٹیکس کے لیے سفارشات پر مبنی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جبکہ محکمہ بلدیات کے حکام سندھ واٹر ٹیکس ایکٹ پر کابینہ ارکان کو بریفنگ دیں گے۔