عالمی وبا سے پاکستان میں مزید 75 مریض جاں بحق، 1388 نئے کیس رپورٹ

Global pandemic kills 75 more patients in Pakistan, 1388 new case reports
کیپشن:   فائل فوٹو

لاہور: عالمی وبا کے پاکستان میں وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 75 مریضوں کے انتقال کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ وبائی مرض ابھی ختم نہیں ہوا، عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حالیہ اضافے سے ملک میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 13013 ہو گئی ہے جبکہ اس مرض سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ تراسی ہزار 916 ہے۔

این سی او سی کے مطابق اس وقت فعال کیسوں کی تعداد سولہ ہزار چھ سو اڑتالیس جبکہ پانچ لاکھ چون ہزار دو س پچیس لوگ اس مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

عالمی وبا سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب پنجاب متاثر ہے جہاں اب تک پانچ ہزار چار سو اکتالیس مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں چار ہزار تین سو بہتر، خیبرپختونخوا میں دو ہزار اکیاون، اسلام آباد میں پانچ سو ایک، گلگت بلتستان میں ایک سو دو، بلوچستان میں دو سو جبکہ آزاد کشمیر میں تین سو چھ اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

ڈیٹا کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں چوالیس ہزار چھ سو نوے، خیبر پختونخوا میں بہتر ہزار آٹھ سو ایک، صوبہ سندھ میں دو لاکھ اٹھاون ہزار چھ سو اناسی، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ تہتر ہزار تین سو پچانوے، صوبہ بلوچستان انیس ہزار چھہتر، آزاد کشمیر دس ہزار تین سو انیس اور گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سو چھپن افراد اس وبائی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔