پی ایس ایل 6 میں آج دو میچ ہوں گے 

  پی ایس ایل 6 میں آج دو میچ ہوں گے 

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔

پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین دوپہر دو بجے کھیلا جائیگا۔ جب کہ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز او رکوئٹہ گلیڈی ایٹرز شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گے ۔ 

گزشتہ کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد  یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا ، 156 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر اننگز ستارویں اوور میں حاصل کرلیا ۔ 

اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے کیا اور پہلی وکٹ کے لیے چھہتر رنز کی شراکت داری قائم کی ۔

اس دوران پال اسٹرلنگ محض 33 گیندوں پر چھپن رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ یونائیٹڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر نے 34 جبکہ کپتان شاداب خان نے 21 رنز بنائے ۔