پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

PSL 6: Karachi Kings decide to field after winning the toss against Peshawar Zalmi
کیپشن:   فائل فوٹو

کراچی: نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس میچ میں وہاب ریاض کی جگہ شعیب ملک پشاور زلمی کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کنگز کیخلاف آج کے میچ کیلئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے ایونٹ بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کے کھلاڑی اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہاب ریاض کمر کی تکلیف کی وجہ سے میچ میں حصہ نہیں لے رہے۔

خیال رہے کہ اس وقت پی ایس ایل سکس کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں جبکہ کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ملتان سلطان دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔