سینیٹ الیکشن ، سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع

سینیٹ الیکشن ، سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہوگیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو بیلٹ پیپر جاری کیا گیا ۔جس کے بعد آصف علی زرداری  پولنگ بوتھ میں گئے اور مہر لگادی ۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہوگیا ، جس کے بعد آصف علی زرداری نے ریٹرننگ افسر سے دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کرنے کی گزارش کی ۔ 

ریٹرننگ افسر کی جانب سے آصف علی زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کردیا گیا ۔ جس کے بعد سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کے باعث مہر غلط لگ گئی تھی ۔