سینیٹ الیکشن، وزیر مملکت شہریار آفریدی کے ووٹ ضائع ہونے کا امکان

سینیٹ الیکشن، وزیر مملکت شہریار آفریدی کے ووٹ ضائع ہونے کا امکان

اسلام آباد: وزیر مملکت شہریار آفریدی کے ووٹ ضائع ہونے کا امکان ، انہوں نے اپنے بیلٹ پیپر کو دستخط کر دیئے ۔

اس سے قبل آصف علی زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہوگیا ، جس کے بعد آصف علی زرداری نے ریٹرننگ افسر سے دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کرنے کی گزارش کی ۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کے باعث مہر غلط لگ گئی تھی ۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے آصف علی زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کر دیا گیا ۔جس کے بعد انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔

آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے پیش گوئی کی تھی کہ حکومت مارچ میں چلی جائے گی ؟آصف زرداری نے جواب دیا کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے ، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں ۔

صحافی نے سوال کیا ، کیا سینیٹ الیکشن میں بھی ان کا ہاتھ ہے ، انکا ہاتھ کب نہیں رہا، آصف زرداری کا مسکراتے ہوئے جواب۔

(بشکریہ نئی بات)