سینیٹ انتخابات، حکومت کا یوسف رضا گیلانی کی جیت کو چیلنج کرنے کا اعلان

سینیٹ انتخابات، حکومت کا یوسف رضا گیلانی کی جیت کو چیلنج کرنے کا اعلان
کیپشن: سینیٹ انتخابات، حکومت کا یوسف رضا گیلانی کی جیت کو چیلنج کرنے کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ غیر حتمی طور پر 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں اور 5 ووٹ کا فرق ہے ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔

00fad2afedb2dd19ae8e9a3ed0352316

خیال رہے کہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔ حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تاہم دوبارہ ووٹنگ میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔ یوسف رضا گیلانی نے 169ووٹ حاصل کئے اور حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کئےجبکہ 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔

معاون خصوصی شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور دھاندلی ان کا اوڑھنا بچھونا ہے جس کے بغیر یہ کبھی مقابلے کا سوچ بھی نہیں سکتے جبکہ ڈسکہ الیکشن بھی ہارنے کے بعد نااہل دھاندلی کا راگ آلاپتے رہے۔ سینٹ الیکشنز کے بعد اگلے عام انتخابات میں بھی عوام عمران خان کو چنیں گے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کی خفیہ بیلٹنگ پر خوشی کی دھمالیں ڈالنے والے اصل چور ہیں جبکہ ان کا مشترکہ امیدوار کرپٹ اور ووٹ چور ہے جو ایک بار پھر چوری کرتے پکڑا گیا۔