نیب اجلاس ، شہبازشریف کے خلاف مزید انکوائری شروع ،اسحاق ڈار کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ

نیب اجلاس ، شہبازشریف کے خلاف مزید انکوائری شروع ،اسحاق ڈار کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ
سورس:   File photo

اسلام آباد،قومی احتساب بیورو( نیب ) نے شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس کی انکوائری شروع کرنے اور اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

ترجمان نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈکے  اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ جس میں دو نئے ریفرنس اور آٹھ انکوائریوں کی منظوری دی گئی ۔ 

اجلاس میں جعلی اکاونٹس کیسز کے اہم کردار سابق ڈی جی پارک کراچی لیاقت قائمخانی کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی۔

سابق چئیرمین سی ڈی اےامتیاز عنایت الہی کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری  بھی دی گئی ۔

نیب بورڈ اجلاس میں سابق چیئرمین چئیرمین سی ڈی اے ا ور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری  بھی دی گئی ۔ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ ملزمان نے غیرقانونی طورپر دومنسوخ شدہ کمرشل پلاٹس کو بحال کیا اور غیرقانونی اقدام سے قومی خزانہ کو 200ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔ 

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے۔