اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید 19 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 237 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 35 ہزار 281کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں768 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 17 فیصد رہی۔
Statistics 3 Mar 22:
— NFRCC (@NFRCCofficial) March 3, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 35,281
Positive Cases: 768
Positivity %: 2.17%
Deaths :19
Patients on Critical Care: 908
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار 908مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔