منی لانڈرنگ کیس ، فرح گوگی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم 

منی لانڈرنگ کیس ، فرح گوگی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم 
سورس: File

لاہور : لاہور کی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک کی عدالت نے فرحت شہزادی کے خلاف درج منی لانڈرنگ کے مقدمے پر سماعت کی جس میں مجسٹریٹ نے فرحت شہزادی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفتیشی افسر نے شامل تفتیش نہ ہونے پر فرحت شہزادی کے وارنٹس کے لیے درخواست دائر کی تھی اور عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرلیا۔ ایف آئی اے کے افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ طلبی اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمہ شامل تفتیش نہیں ہوئیں۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے فرحت شہزادی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ دو روز قبل ایف آئی اے نے فرحت شہزادی کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی اے نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی سفارش پر فرحت شہزادی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں