گرمی سے نجات کے لیئے اسٹربری کی لسی انتہائی مفید،بنانے کا طریقہ جانیئے

گرمی سے نجات کے لیئے اسٹربری کی لسی انتہائی مفید،بنانے کا طریقہ جانیئے

کراچی:  ہم نے دیکھا ہے کہ گرمی سے نجات حاصل کرنے کے لیے عام طور پر دہی کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے لسی سمیت دیگر جوسز ، ڈشز تیار کی جاتی ہیں تاکہ جسم کو مطلوب پانی کی مقدار پوری کی جاسکے۔

گرمی سے نجات کے لیے جہاں دیگر مشروبات کا استعمال ہوتا ہے وہی اسٹرابیری سے بنی لسی کا استعمال بھی کثرت سے کیا جاتا ہے۔  دو گلاس اسٹرابیری کی لسی بنانے کے لیے درج ذیل اشیاء درکار ہیں۔

بنانے کا طریقہ 
ایک کپ اسٹرابیری

ایک کپ دودھ                                                                                                                               

چینی حسب ذائقہ

دہی ایک کپ

برف حسب ضرورت

طریقہ جانیئے 
دودھ میں چینی کو اچھی طرح محلول کرکے گرینڈر کے جگ میں ڈال دیں پھر اس میں اسٹرابیری شامل کریں اور اچھی طرح سے گرینڈ کرلیں بعد ازاں اس میں دہی اور برف شامل کر کے اچھی طرح گھومائیں۔

اس کے بعد اسے گلاس میں ڈالنے سے قبل حسب ضرورت برف شامل کریں تاکہ لسی ٹھنڈی رہے ، پھر اسے پی کر گرمی کو دور بھگائیں۔