چینی شہری اپنی شادی پر کرائے کے باراتی لانےکی وجہ سے گرفتار

چینی شہری اپنی شادی پر کرائے کے باراتی لانےکی وجہ سے گرفتار

بیجنگ: چین میں انوکھے واقعات ہونا ایک عام سی بات ہے ۔ کھانے سے لیکر پہننے ،خؤشی غمی میں آپ کو چین میں دنیا سے الگ ہی ماحول ملتا ہے ۔لیکن اب چین میں انوکھی شادی ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق چین میں چینی شہری  اپنی شادی پرکرائے کی بارات لانے پرگرفتار کر لیا گیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دولہے کی طرف سے آئے ہوئے مہمان بات چیت کے دوران دولہے کی زندگی کے متعلق تفصیلات بتانے میں ناکام رہے۔


اس موقع پر لڑکی والوں کو شک ہوااور لڑکے کے والدین وہاں نہیں پہنچے ،تو لڑکی والوں کو یقین ہو گیا کہ دولہا کرائے کے دوست اور رشتہ دار لے کر آیا ہے۔

دولہے کے ’مہانوں‘ کےمطابق ان کو فی کس 12 ڈالر دے کر یہاں لایا گیا۔ وانگ نامی دولہے کی جانب سے بلائے گئے لوگوں میں ٹیکسی ڈرائیور، طالبعلم اور دیگر عام لوگ شامل تھے۔

دولہے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے کرائے کے باراتی جمع کئے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دولہا نے ایسا کیوں کیا اور ایس کرنے سے وہ کسی قانون کو توڑنے مرتکب بھی ہوا ہے کہ نہیں۔

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکا غریب تھا، جس کی وجہ سے لڑکی والے اس شادی کے خلاف تھے اور اپنے خاندان کو شرمندگی سے بچانے کے لیے لڑکے نے کرائے کے رشتہ دار بلانے کا فیصلہ کیا