ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف آج پاکستان پہنچیں گے

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج انتہائی اہم  دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہےپاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، خطے کی صورتحال اور پاک ایران سرحد پر حالیہ دہشت گردی کے واقعہ پر بات چیت ہو گی اور جواد ظریف کا دورہ پاکستان ایک دن پر محیط ہو گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ جواد ظریف کی وزیر اعظم نواز شریف سمیت مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ کی صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات متوقع ہے۔اسلام آباد ملاقاتوں میں پاک،ایران سرحدی علاقے میں ایرانی اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، خطے کی صورتحال، پاک ایران سرحد پر انسداد دہشت گردی اور گیس پائپ لائن سمیت سارک کانفرنس پر بھی بات چیت کی جائے گی۔