پٹھان کوٹ حملہ، ایس پی سلوندر سنگھ کو جبری ریٹائرمنٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

پٹھان کوٹ حملہ، ایس پی سلوندر سنگھ کو جبری ریٹائرمنٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی:بھارت میں پٹھان کوٹ حملے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جا سکا بھارتی سرکار الزامات پاکستان پر لگا تی رہی ،اب بھارتی سرکار نے ایس پی سلوندر سنگھ پہلے ایک طرف کلین چٹ اب دوسری جانب جبری ریٹائرمنٹ دینے کی تیاری کر لی گئی ۔پٹھان کوٹ حملہ بھارت کے لیے گلے کی ہڈی بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹھان کوٹ حملے میں معاون کے طور پر شہرت پانے والے متنازعہ ایس پی کو جبری طور پر سبکدوش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سلوندر سنگھ کی سرکاری گاڑی پٹھان کوٹ سے ملنے کے بعد بھارتی میڈیا نے ان پر حملے میں معاون ہونے کا الزام لگایا مگر بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اسے کلین چٹ دی۔

جبری ریٹائر کرنے کے فیصلے نے کئی شک وشبہات کو جنم دے دیا ہے کہ یہ فیصلہ ثابت کر رہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔