عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد: عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں سے متعلق کیس بھی آج سنا جائیگا۔ مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے دونوں رہنماؤں کیخلاف آئینی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

 چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ میں عمران خان نے کل اپنے وکیل کے ذریعے جواب داخل کروایا تھا۔ جواب میں عمران خان نے سپریم کورٹ سے اپنی نااہلی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ حنیف عباسی وزیراعظم سے اپنی وفاداری ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس میں خود ملزم ہے جبکہ وزیر اعظم کی اہلیت بھی جے آئی ٹی کی ممکنہ رپورٹ سے مشروط ہے۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے تین صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں