وزیراعظم کے استعفے کیلئے اپوزیشن کو ایک پیج پر آنا ہو گا،لیاقت بلوچ

وزیراعظم کے استعفے کیلئے اپوزیشن کو ایک پیج پر آنا ہو گا،لیاقت بلوچ

پشاور: سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے وزیراعظم کے استعفے کیلئے اپوزیشن کو ایک پیج پر جمع ہونا ہو گا۔سپریم کورٹ کے فیصلے اور جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد نواز شریف کو منصب پر فائز رہنے کا کوئی حق نہیں ۔پشاور میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن منتشر اور ایک دوسرے پر ڈرون حملے کر رہے ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے انتخابی اصلاحات اور وزیر اعظم کے استعفے کے لئے اپوزیشن متحد ہو جائے، انہوں نے کہا کہ جے یوآئی کے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، دیگر مذہبی پارٹیوں کے قیادت سے رابطے ہیں چاہتے ہیں کہ مستقبل میں دینی قوتیں متحد ہو، فاٹا کے عوام کو سیاسی ، انتخابی ، عدالتی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے، وفاقی حکومت کو حق حاصل نہیں کہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بلاک کرے۔

مصنف کے بارے میں