صرف ایک غلطی پر ”روبوٹ “ کو سکول میں داخل کر وا دیا گیا

صرف ایک غلطی پر ”روبوٹ “ کو سکول میں داخل کر وا دیا گیا

بیجنگ: ٹیکنالوجی کی دنیا میں روبوٹ کے آنے سے ایک ہلچل مچ چکی ہے ۔ مگر اب ان روبوٹس کو عام انسانوں کی طرح  مگر خاص  سکول میں خاص تعلیم بھی حاصل کرنا ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق چائینہ کی حیفئی یونیورسٹی کے ایک روبوٹ سے جب یہ پوچھا گیا کہ ” دیوارِچین کہاں واقع ہے “ تو وہ روبوٹ جواب دینے میں ناکام رہا ۔
روبوٹ کے جواب نہ دینے کی وجہ سے حیفئی یونیورسٹی تحقیق کاروں نے روبوٹ کو لینگوئج کو بہتر کرنے اور مزید معلومات کے حصول کے لیئے سکول میں داخل کروا دیاہے ۔
روبوٹ جس کا نام جیا جیا بتایا جاتاہے ۔اس نے ناکامی کا اعتراف بھی کیا ہے تاہم اب اسے چند ماہ کے لیے دوبارہ تعلیم حاصل کر نا پڑے گی ۔
حیفئی یونیورسٹی کے ماہرین کا کہناہے کہ انہیں اس چیز کی توقع نہیں تھی کیونکہ انہوں اس کی تیاری پر تین سال لگائے تھے ۔
مگر وہ باقاعدہ طور سوال کرنے والے کی زبان نہ سمجھ سکا جس کی وجہ سے جواب دینے سے قاصر رہا ۔مگر اب اس روبوٹ کو دنیا کی تمام زبانوں کے علاوہ دیگر معلومات بھی فراہم کی جائیںگی ۔
جنہیں پڑھنے کے بعد جیاجیا جوابات دے سکے گی ۔