بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف آزاد کشمیر بھی پھٹ پڑا

بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف آزاد کشمیر بھی پھٹ پڑا

بھمبر : وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی کال پر بھمبر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ کشمیریوں نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی  اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر چوہدری گفتار ،اے سی چوہدری نزاکت، مسلم لیگ ن یوتھ کے حافظ اظہر حسین نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء پر ظلم و تشدد بھارتی حکومت کی نہایت گھٹیا اور بزدلا نہ کاروائی ہے۔

بھارتی حکومت اپنے حواس کھو چکی ہے اسے دنیا کے کسی انسانی حقوق کے قانون کی کوئی پروا نہیں رہی اور اقوام عالم اور انسانی حقوق کی علم بردار تنظیمو ں کے لیے بھارت کا کشمیر پر غیر قانونی قبضہ اور انسانی قدروں کی پامالی ایک کھلا چیلنج بن چکا ہے ہم اپنی آخری سانسوں تک کشمیربھائیوں کو غلامی سے نجات دلانے تک ان کے شانہ بشانہ دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کرتے رہے گے۔

مصنف کے بارے میں