'پرانے رجحانات کی جانچ پرکھ اور نئے خیالات کا خیرمقدم ترقی کی بنیاد ہے'

'پرانے رجحانات کی جانچ پرکھ اور نئے خیالات کا خیرمقدم ترقی کی بنیاد ہے'

اسلام آباد: جامعات کے لیے ریسرچ پروگرام کی تقسیم ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا پاکستان کی آزمائش کا دور ختم ہو گیا اور اب ترقی ہمارا مقدر بن چکی ہے جب کہ پاکستانی برآمدات میں کمی کی وجہ تحقیقی رجحان کی کمزوری ہے جبکہ دنیا بھر میں تحقیق کا عمل تیز ترین ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا تعلیمی اداروں میں فکری کشادگی کو جگہ دی جائے اور تعلیمی اداروں میں نئے خیالات کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے کیونکہ پرانے رجحانات کی جانچ پرکھ اور نئے خیالات کا خیرمقدم ترقی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا تحقیق پر توجہ دینے والی قومیں ترقی کی دوڑ میں کبھی پیچھے نہیں رہتیں جب کہ علم دوست معاشروں میں تحقیق کا مقصد ذاتی ترقی نہیں بلکہ انسانیت کی فلاح ہے اور تحقیقی اداروں، صنعتوں کے درمیان قریبی روابط استوار ہونے چاہیں۔

صدر ممنون حسین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ابتدائی تعلیم میں نقل کا رجحان تباہ کن ہے اس سے اجتناب کیا جائے جب کہ بچوں کو نقل کرانے والے والدین ان سے دشمنی کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں