فوجیوں کے بہیمانہ قتل کا بدلہ لینے کے لیے وقت اور جگہ کا انتخات خود کریں گے، ترجمان بھارتی فوج

فوجیوں کے بہیمانہ قتل کا بدلہ لینے کے لیے وقت اور جگہ کا انتخات خود کریں گے، ترجمان بھارتی فوج

نئی دہلی: بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کے بہیمانہ قتل کا بدلہ لینے کے لیے وقت اور جگہ کا انتخاب اپنی مرضی سے کرے گا،بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان فوج نے سرحد اسکے دوفوجیوں کو قتل کر کے انکی لاشوں کی بے حرمتی کی ہے،اب بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فوج کے وائس چیف آف آرمی سٹاف سرتھ چاند نے بیان دیا ہے جس میں ان کا کہنا کہ یہ کوئی عوامی بات نہیں ہے۔
ہم اسکا جواب وقت کے حساب سے دینگے ،یاد رہے بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کرشنا گھاٹی چوکی پر حملہ کیا اور دو بھارتی فوجیوں کو قتل کرنے کے بعد انکی لاشوں کی کی بے حرمتی کی،دوسری طرف پاکستان نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہنا ایسی کوئی حملہ کیا ہی نہیں گیا ،پاکستانی فوج کے ترجمان نے بھی اپنے بیان میں ایسی خبروں کے جھوٹ قرار دیا ہے