خاتون رکن کو نازیبا الفاظ کہنے پر عمران خان کا سخت ایکشن

 خاتون رکن کو نازیبا الفاظ کہنے پر عمران خان کا سخت ایکشن

پشاور: پختونخوا اسمبلی میں خاتون رکن کو نازیبا الفاظ کہنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سخت ایکشن لیا ہے۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ خاتون سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر دوبارہ ایسی غلطی ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔ کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا کرنا ہمارے مذہب اور ہماری ثقافت دونوں کے خلاف ہے۔

دو روز قبل اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے وزیر شاہ فرمان نے پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا الفاظ کہے تھے۔

6a1680560368b9c20e756bfc91f1e673